لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ضمنی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کی حمایت کااعلان کردیااورانتخابات میں مکمل تعاون کایقین دلایا. صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 میں ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں بھی تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں آرگنائزر تحریک انصاف پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کی حمایت کرتی ہے اور اقتدار میں آ کر واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔واضح رہے کہ دھرنے کے دوران بھی تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک نے ایک ساتھ حکومت کے خلاف اقدام اٹھایاتھا