دو دن سعودی عرب میں بعض مسائل کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک حکومت پاکستان ہمارا ساتھ دیگی ہم پی آئی اے کو چلائیں گے ہم قومی فضائی کمپنی کو بحران سے نکالنے کی پوری کوشش کررہے ہیں پالپا کاکہنا ہے کہ کتاب کے مطابق معاملہ چلایاجائے ایک عجیب وغریب سلسلہ بنایا ہوا ہے یہ ایسی کتاب نہیں جس میں ترمیم نہیں ہوسکتی پالپا کاجو معاہدہ 2011ءمیں ہوا تھا وہ 2013ءمیں ختم ہوچکاہے مگر اس کی ایک شق پر ہم اب تک عملدرآمد کررہے ہیں جس کے تحت نیامعاہدہ ہونے تک موجودہ معاہدے پرعملدرآمد جاری رہیگا نجی ایئرلائن میں پائلٹ12 گھنٹے کام کرتے ہیں مگر پی آئی اے کے پائلٹ دس گھنٹے سے زیادہ کام نہیں کرتے پالپاکی طرف سے کام نہ کرنا قوم کا نقصان ہے ہم پالپا کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں اس کتاب کے ایک ایک صفحے پر بات ہوسکتی ہے چیئرمین نے کہاکہ میں غلط بیانی نہیں کرونگا مجھے چھ فٹ نیچے زمین میں جانا ہے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کو ہٹانے کے مطالبہ کا کیا جواز ہے ؟ وہ سرکاری ملازمین ایل پی آر پر جاتے ہیں جنہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران مطلوبہ چھٹیاں نہ کی ہوں پی آئی اے کے پائلٹ ایل پی آر پر ہونے کے باوجود فلائٹوں پر آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک پلان اے پر عملدرآمد جاری تھا ہمیں فخر ہے کہ 90 فیصد سے زائد پائلٹوں نے ہمارا ساتھ دیا اب پلان بی پر عملدرآمد ہوگا میری وائس نیول چیف سے ملاقات ہوئی ہے پاک بحریہ ہمیں دو طیارے اور پائلٹ فراہم کرے گی ایک طیارہ کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں سٹینڈ بائی رہے گا اور پالپا کی طرف سے اچانک ڈیوٹی پر نہ آنے والے پائلٹ کی صورت میں یہ طیارے مسافروں کو لانے اور لے جانے کیلئے استعمال ہوں گے اس کے علاوہ نجی فضائی کمپنیوں کے پائلٹوں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں اورپلان بی پر عملدرآمد آج بدھ سے شروع ہوجائیگا ہم کوشش کررہے ہیں کہ مسافروں کو کم سے کم تکلیف ہو جس طرح کی صورتحال ہے ہمیں امید ہے شاید بحریہ کے جہازوں کی ضرورت نہ پڑے ملک کی خاطر پائلٹس ذمہ داری کاثبوت دیں چند لوگ قوم اورادارے کو نقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پالپا سے نئے ورکنگ ایگریمنٹ کیلئے تیار ہیں وزارت دفاع نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ اس مہینے نیاایگریمنٹ کیاجائے۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین نے کہاکہ پائلٹوں کے طبی معائنے کیلئے سول ایوی ایشن نے تاریخیں مقرر کردی ہیں اگر سول ایوی ایشن نے طبی معائنے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے ان پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کردیے تو وہ پائلٹ ہمارے لئے بیکار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے میں غلط لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں جو لوگ چوری، دوران پرواز شراب نوشی اور سمگلنگ جیسے دھندوں میں ملوث پائے گئے ہمارے پاس اختیار ہے کہ انہیں نوکری سے برطرف کردیتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پالپا کے اقدام کے باعث قومی فضائی کمپنی کو کروڑوں روپے کے نقصان کاذمہ دار کون ہے قوم اچھی طرح جانتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پی آئی اے کے پاس فرسٹ آفیسرز سمیت431 پائلٹس اور65 کیڈٹ پائلٹس ہیں میں اچھاکام کرنیوالے کوشاباش دیتاہوں اور غلط کام کرنیوالے کو تنبیہہ کرتا ہوں موجودہ صورتحال میں بھی کام کرنیوالوں کو خود تعریفی خطوط دے رہاہوں ۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم پی آئی اے سے مفت میں جہازنہیں لیتے پی آئی اے کو اس حوالے سے پورا پیسہ ملتا ہے ہمارے پاس بوٹنگ 777جہاز ہے جو ہم وزیراعظم کو دینگے ابھی تک بوٹنگ777 کی ایک بھی پرواز تاخیر کاشکار نہیں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ پالپا سے معاملات آگے بڑھیں لیکن اگر پالپا اپنی شرائط پراڑے رہیں گے تو معاملات حل نہیں ہونگے ۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین نے کہاکہ کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کو ہٹاناچاہتے ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نقصان بھی برداشت کررہے ہیں اصول کیا ہے معاملات حل کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ دینا ہوگا ہم حکومت سے بات کرینگے پالپا اپنی شرائط واپس لے اور ہمارے ساتھ بات چیت کرے۔