لاہور (نیوز ڈیسک) نیب عدالت لاہور نے عوام سے لوٹی گئی رقم رضا کارانہ طور پر واپس کرنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کا نام نیب کی انکوائری سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت قاسم ضیا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم قاسم ضیا 80 لاکھ روپے کی رقم رضاکارانہ طور پر ادا کر چکے ہیں۔ وہ اپنے ذمے کی دو کروڑ کی رقم بھی نیب کو رضا کارانہ طور پر ادا کر رہے ہیں۔ عدالت نے ان کا نام نیب انکوائری سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں