لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرگیا،راولپنڈی کے بعد ملتان میں بھی ڈینگی نے ڈنگ تیز کرلئے،چوبیس گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہوگئی،محکمہ صحت نے راولپنڈی میں رواں ماہ ڈینگی سے دو خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت پنجاب کی بدانتظامی کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید چون افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی جن میں چوالیس کا تعلق راولپنڈی اور دس کا ملتان سے ہے،تا ہم ڈینگی وائرس پھیلنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم اب ملتان میں بھی پہنچ گئی ہے۔،رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد نو سو چھیاسٹھ تک پہنچ چکی ہے۔