اٹک(نیوز ڈیسک)اٹک کے حلقہ پی پی 16میں ضمنی انتخاب آج ہو گا۔جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار اور شہید شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ کا مقابلہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان سے ہے۔سعد رفیق کہتے ہیں کہ سیاست دان فیصلہ کرلیں کہ فوج کواندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف استعمال کرنا ہے یا انتخابی مراحل کے لیے؟ فوج کو انتخابی مراحل میں لانے کے مخالف نہیں لیکن کوئی سنجیدگی ہونی چاہیے۔ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضمنی انتخابات میں فوج پولنگ اسٹیشنوں کے اندر ہوگی، آرمی کی خواہش پر پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا گیاہے، سول اور عسکری اداروں کے تعاون سے انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔