پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ہزاروں امیدواروں سے دھوکہ، آئیسکو حکام نے اپنے ہی رشتہ دار اہم عہدوں پر بھرتی کرلیے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اندھا بانٹے ریوڑیاں، اور دے اپنوں کو، جی ہاں، ایسا ہی ہوا ہے راولپنڈی اور اسلام آباد میں، جہاں بجلی تقسیم کار کمپنی کے ذمہ داروں نے اہم عہدے اپنے رشتے داروں میں بانٹ دیے، ڈیپوٹیشن پر آنے والے اعلی افسر بھرتیاں کرکے اپنے محکمے میں واپس بھی چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں بجلی تقسیم کار کمپنی آئیسکو میں بھرتیوں کا اشتہار آیا۔قابل لوگوں کو بلایا گیا،پھر ہوگئی شروع بندر بانٹ۔کمپنی کے سی ای او یوسف اعوان کی بیٹی بشریٰ جبین کو اسسٹنٹ منیجر ایچ آر کا عہدہ ملا۔سابق ڈی جی طارق محمود کی رشتے دار زہرہ ہمدانی اور ہائیڈرو یونین کے عہدیدار محمد طارق کے بیٹے نعمت خان کو بھی اسسٹنٹ مینجر ایچ آر بنے۔ریجنل یونین سیکریٹری ظاہرگل اور کوئٹہ ہائیڈرو یونین کے عہدیدار رمضان اچکزئی کے بیٹوں یاسر خان اورکلیم اللہ اسسٹنٹ مینجرفنانس کے عہدے ملے۔ایچ آر مینجر غلام رسول کی اہلیہ نگہت زمان اسسٹنٹ مینجر سی او پی ایس اے بنیں جبکہ ایس ڈی او سول خالد پرویز کا بیٹا حسن خالد اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن فاروق احمد کا بیٹا ولید فاروق جونیئر انجینئر بھرتی کرلیے گئے۔بے ضابطگیاں چھپانے کے لیے ٹیسٹ کی حاضری کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا گیا۔اسامیوں کے لیے مطلوبہ تجربہ بھی کسی فرد کے پاس نہیں۔امتحان لینے والی کمپنی کو ایس ای سی پی نے دوہزار دس میں ڈیفالٹر قرار دیا تھا جبکہ بھرتیوں میں ملوث آئیسکو کے سابق ڈی جی ایچ آر طارق محمود ڈیپوٹیشن پر آئے اور بے ضابطگیاں کرکے اپنے محکمے میں واپس چلے گئے، ان کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی زیرالتواء ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…