کراچی (نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لےے پاک فوج کی خدمات طلب کر لی ہیں ۔ اس ضمن میں کور کمانر کراچی کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔ہنگامی صورت کے پیش نظر صوبے کے 6 اضلاع میں فوج الرٹ رہے گی ۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کراچی ، حیدر آباد ، میرپور خاص ، بے نظیر آباد ، سکھر اور لاڑکانہ کی ضلعی انتظامیہ نے محکمہ داخلہ کو سفارش کی ہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی پلان کے پیش نظر پاک فوج کی خدمات طلب کی جائیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر محکمہ داخلہ نے کورکمانڈر کراچی کو خط ارسال کر دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لےے محرم میں پاک فوج کی خدمات فراہم کی جائےں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو محرم الحرام میں الرٹ رکھا جائے گا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لےے پاک فوج کی خدمات کوئیک رسپانس فورس کے طور پر حاصل کی جائیں گی ۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور میرپورخاص میں فوج تعینات کی جائے۔محکمہ داخلہ سندھ نے مقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج تعیناتی کی سفارش متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کی گئی ہے، کراچی میں آٹھ کمپنیز، حیدرآباد میں چار سو اہل کار، شہید بینظیرآباد میں دو پلاٹونز تعینات کی جائیں، جب کہ سکھر میں تین کمپنیاں، میرپورخاص میں دو اور لاڑکانہ میں سات سو فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں