اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیرمین سینٹ میاں رضاربانی نے بھی ایم کیوایم کے استعفوں کے بارے میں رولنگ دے دی. چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اراکین کے استعفوں پر رولنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی آئین اور رولز کے پابند ہیں۔ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں پر دستخطوں کی تصدیق کرنا ہوتی ہے۔ جب استعفے اکٹھے آئیں تو ان کی تصدیق کی جاتی ہے۔ آئین اور قانون مجھے ایم کیو ایم اراکین کے استعفے فوری منظور کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے احتجاجاً استعفے دیئے جس کے پیچھے سیاسی ایجنڈا تھا۔ چند سوالوں کو جواب جاننے ضروری ہیں کہ آیا ایم کیو ایم کے اراکین نے کسی دبائو کی بناء پر استعفے تو نہیں دیئے؟