جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن پر شاہانہ خرچے”100 پرائمری سکول5سالوں کےلئے چلائے جا سکتے ہیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)صوبائی دارلحکومت لاہور کے اہم ترین حلقے این اے122 سیاسی جماعتوں کےلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن کر رہ گیا ہے۔ووٹر بیچارہ تو اپنے روزگار کی فکر میں سارا دن دھوپ میں سڑ رہا ہے یا بےروزگاری کے سبب کسی چوراہے میں ”رزق“ کا منتظر ہے تاہم امیدوار ان سب باتوں کو کارنر کرکے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔الیکشن کا فیصلہ تو ووٹرز نے ہی کرنا ہے تاہم ووٹرز کی ضروریات ی کسی کو پروا نہیں اور نہ ہی ووٹر کو اس بات کا شعور آنے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صرف ایک حلقے کے ضمنی الیکشن میں امیدواروں کی طرف سے خرچ کئے جانے والی رقوم سے 100 پرائمری سکولوں میں5سالوں کےلئے تعلیمی بندوبست کیاجا سکتا ہے۔ضمنی الیکشن میں شاہانہ خرچے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہیں تاہم اس پر قانون کے مطابق عمل درآمد ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سرمایہ دارانہ سیاست کے تمام حربے استعمال کئے جا رہے ہیں،آو ٹ ڈور تشہری مہم کے ساتھ میڈیا کمپین کا بھر پور سہارا لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…