اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان سمیت تمام ممبران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے ارکان گریڈ 20 کے افسر کے برابر ائیر ٹکٹ اور دیگر مراعات حاصل کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سعودی عرب سے وطن واپسی پر نئے چیئرمین اور ارکان کے بارے میں مختلف مسالک سے مشاورت کریں گے. ذرائع کے توسط سے بتایا گیا کہ رویت ہلال کمیٹی کے چئیر مین اور ممبران کی تبدیلی کا فیصلہ چاند دیکھنے کے مسئلے پر اختلافات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ 1974ءکی قومی اسمبلی کی قرارداد کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کی تعداد 9 تھی۔ جبکہ بعد ازاں سیاسی بنیادوں پر کمیٹی اراکان کی تعداد بڑھا کر 26 کردی گئی