اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے جنرل اسمبلی میں اردو زبان کی بجائے انگریزی میں خطاب کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی،درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضع حکم کے باوجود وزیر اعظم نے تیس ستمبر کو جنرل اسمبلی میں انگریزی میں خطاب کیا ہے سپریم کورٹ آٹھ ستمبر کو اردو زبان سے متعلق حکم جاری کر چکی ہے ،سپریم کورٹ نے اس روز آئین کے آرٹیکل دو سو اکیاون کو نافذ کرنے کا حکم دیا تھااقوام متحدہ میںکئی غیر ملکی سربراہان نے اپنے ملک کی قومی زبان میںخطاب کیا تھا ،،مگر میاں نواز شریف نے قومی زبان کی بجائے انگریزی میں خطاب کیا تھا،،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف آئین کے آرٹیکل دو سو اکیاون کی خلاف ورزی پر آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ دائر کیا جائے۔