ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

تفتیش درست نہ ہونے پر4 میں سے ایک ملزم کی ضمانت ہوجاتی ہے،میجر جنرل بلال اکبر

datetime 21  اگست‬‮  2015 |

کراچی(آن لائن)کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبرنے بتایا کہ تفتیش درست نہ ہونے پر4 میں سے ایک ملزم کی ضمانت ہوجاتی ہے،اجلاس میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ اب تک 1500ملزمان عدم ثبوت کی بناءپر رہا ہوگئے ہیں جبکہ 8مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جارہے ہیں ۔ اس پر وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو پراسیکیوشن بہتر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کراچی میں دو سال سے آپریشن ہو رہا ہے اور یہاں سے ہی صرف 8مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ پراسیکیوشن پر خاص توجہ دی جائیگی۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی میں کسی عسکری ونگ کو پیسے اکھٹے نہیں کرنے دیں گے اور اس سال کسی کو قربانی کی کھالوں پر ڈاکا بھی نہیں ڈالنے دینگے۔ آئی جی سندھ نے رشید گوڈیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج لندن بھجوانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے غیر واضح سی سی ٹی وی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے خراب کیمرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…