اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تمام وزارتوں کو ریکارڈ انگلش سے اردو میں تبدیل کرنے کے لیے 20دن کا وقت دیدیا ہے ۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز و سمندر پار نے اپنے تمام ذیلی اداروں کو روزمرہ کے عام کا م چھوڑ کر تمام ریکارڈ کو انگلش سے اردو میں تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد تمام ریکارڈ فوری اردو میں تبدیل کر کے پندرہ دن میں رپورٹ وزارت کو دی جائے ۔آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے تمام وزارتوں کو اپنے حکم میں کہا ہے کہ اردو زبان کو نافذ کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائیگی ۔