لاہور (آن لائن) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اس اتوار کی شام7بجے اپنے فیس بک پیج پرویڈیومیسج کے ذریعے عوام کے سوالوں کے جواب دیں گے- اپنے فیس بک پیغام میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ عوامی فیڈ بیک ان کے لئے رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے اور وہ اس پر عوام کے مشکور ہیں -انہوں نے کہا کہ مجھے فیس بک پر بہت سے لوگوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں کہ وہ مجھ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہتے ہیں، اس لئے عوام ان کے فیس بک پیج facebook.com/shehbazsharif پراپنے گاﺅں،شہر اور ضلع سے متعلقہ مسائل ،سوالات اور آراءشیئر کر سکتے ہیں -وہ لوگوں کے سوالات کے براہ راست جواب دیں گے -انہوں نے کہا کہ اس براہ راست رابطے سے انہیں عوامی مسائل کا علم ہونے اور ترجیحات کے تعین میں مدد ملے گی – لوگ فیس بک ایڈریس پر اپنے سوالات بھی پوسٹ کر سکتے ہیں –