بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

ایان علی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، چالان پیش نہ کیے جانے پر سماعت ملتوی

datetime 21  اگست‬‮  2015 |

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ماڈل گرل ایان علی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، کسٹم عدالت نے نا مکمل چالان پیش کرنے پر سماعت چار ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے کی ، ایان علی اپنے وکیل خرم لطیف کھوسہ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ عدالت کے روبرو پراسیکیوٹر امین فیروز نے اس کیس میں پراپرٹی ڈیلر ممتاز اور اویس کو ملزم قرار دیئے جانے سے متعلق انوسٹی گیشن رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ ایان علی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام نے گواہوں کو بھی ملزم بنا دیا ہے ، ایان علی نے چالان میں ردوبدل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی جس پر عدالت کا کہنا تھا ، نامکمل چالان کی صورت میں ملزمہ پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں بھی چالان میں شامل کیا جائے جس کے بعد سماعت چار ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…