اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے ڈی جے بٹ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ذرائع کے مطابق دھرنوں میں شہرت پانے والے ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائد کرنے کی وجہ عمران خان کے دھرنوں میں دفعہ 144 ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنا ہے جس کی وجہ سے عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او سیکریٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ ڈی جے بٹ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے















































