بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور: کسانوں کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں مال روڈ چیئرنگ کراس پر کسانوں کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ کسانوں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر کسان اتحاد کے زیر اہتمام کسانوں نے گزشتہ روز سے دھرنا دے رکھا ہے، مگر تاحال کوئی حکومتی نمائندہ ان سے مذاکرات کے لیے نہیں آیا۔کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت زرعی اجناس کی مناسب قیمت مقرر کرے۔چاول ،کپاس اور آلو کی فصل کے لیے فوری طور پر امدادی قیمت مقرر کی جائے۔ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے سستی بجلی فراہم کی جائے۔ کسانوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 23 اگست سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہےتاہم احتجاج کی وجہ سے ہونے والی مشکلات کے باعث پولیس نے کسانوں سے نپٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں  جس کے لئے اضافی نفری کے ساتھ ساتھ گیس شیل ، واٹر کینن اور قیدیوں کی بسیں بھی منگوالی گئی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…