منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

افتخارمحمدچوہدری کی سیاست میں آنے کی تیاریاں ،کیاوہ عمران خا ن سے صلح کرنے جارہے ہیں

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کوان کے قریبی دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف مقدمہ بازی ختم کر دیں اور اس حوالے سے ان سے براہ راست ملاقات کر کے ان کے تحفظات کو دور کیا جائے۔ عدالتوں میں مقدمہ بازی طویل ہو سکتی ہے جبکہ انہوں نے سیاست میں قدم بھی رکھنا ہے لہذا معاملات کو سیاسی بنیادوں پر حل کر لیا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔ اس حوالے سے مشترکہ دوستوں سے بھی مدد لی جا سکتی ہے تاہم سابق چیف جسٹس نے اس حوالے سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سیاست میں آنے کا فیصلہ کر چکے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے دوستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اس دوران ان کے قریبی دوستوں نے ان کو مشورہ دیا ہے۔عمران خان کے ساتھ عدالتی جنگ ختم کر کے ان کے ساتھ میز پر مذاکرات کئے جائیں اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے۔ اگر آپ دھاندلی میں ملوث نہیں ہیں تو پھر آپ ان کو حقائق بتا کر اپنی اور ان کے درمیان خواہ مخواہ کی مخالفت کو ساری زندگی کے لئے ختم کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…