جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت 47 افراد کے خلاف مقدمہ درج

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرہ(نیوزڈیسک)گوجرہ پولیس نے ایک خاتون کو زدوکوب کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت 47 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔درخواست گزار نور اختر کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں الزام لگایا گیا کہ 23 جون کو صوبائی رکن اسمبلی مسعود شفقت ربیرہ سمیت 50 مسلح افراد فتح پور میں قائم ان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان کے بیمار والد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اس کے بعد وہ لوگ ان کے کھیتوں پر گئے اور لوگوں کو حراساں کرنے کے لیے وہاں بھی ہوائی فائرنگ کی۔واقعہ کو ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود گوجرہ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا جارہا تھاجس پر خاتون نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) فیصل رانا سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔ڈی پی او فیصل رانا نے خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تصدیق کے بعد گوجرہ پولیس کو واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 452،447،506 بی، 511،337 ایچ ٹو، 148،149 اور 7 اے ٹی اے کے تحت 47 افراد کے خلاف درج کرنے کی ہدایت کی۔ان 47 ملزمان میں پی ٹی آئی کے صوبائی رکن اسمبلی چوہدری ربیرہ، ظہیر عباس، رب نواز، سلمان نواز، بلال نواز، فیض نواز اور اکرم مقبول شامل ہیں۔ڈی سی او نے مقدمے درج نہ کرنے پر گوجرہ اسٹیشن ہاو ¿س افسر(ایس ایچ او) کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…