پشاور(نیوزڈیسک)احتساب کمیشن خیبرپختونخوا نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیرایکسائز لیاقت شباب کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے۔صوبائی احتساب کمیشن کی جانب سے غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں گرفتار سابق وزیر ایکسائز خیبر پختونخوااور نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما لیاقت شباب کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب کمیشن کے جج کے سامنے پیش کیا گیا ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعدادبھی موجود تھی ، احتساب جج نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لیاقت شباب کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے- لیاقت شباب کو غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں صوبائی احتساب کمیشن نے گرفتار کیا تھا۔