اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایف بی آرنے ماڈل ایان علی کے دیگربنک اکاونٹس کی چھان بین شروع کردی ہے۔ آرٹی او کراچی نے نادرا اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معاونت مانگ لی ہے۔ ایف بی آر انٹیلی جنس ونگ نے نادرا کو لکھے گئے خط میں ماڈل ایان علی کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے بنک اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ کرنسی سمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کے بنک اکاونٹس کی چھان بین میں ایف بی آر کی مدد کریں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کو انکم ٹیکس جمع کرانے کےلئے دیا جانیوالا ایک ماہ کا وقت چار جولائی کو ختم ہوجائے گا۔ ایان علی کے خلاف چارجولائی کے بعد ایک کروڑ 88 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ ایان علی کے نام پرڈیفنس کراچی میں دو فلیٹس ہیں۔ ٹیکس ادا نہ کرنے پر کراچی کے فلیٹس کسی بھی وقت تحویل میں لے لیے جائیں گے۔