لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہے کہ رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوری کی آڑ میں کسی کو لوٹ مار نہیں کرنےدی جائےگی۔مصنوعی مہنگائی پیداکرنےوالوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں گے ۔لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ رمضان پیکیج میں سستے آٹے کیلئے ساڑھے تین ارب روپےکی سبسڈی دی گئی ہے، جبکہ قیمتوں اور اشیاء کے معیارکی نگرانی کا ڈیجیٹل نظام وضع کیا گیا ہے ۔ان کاکہناتھاکہ عوام کومعیاری اشیاء کی سستے داموں دستیابی ہرصورت یقینی بنائی جائے گی اوراشیائےضروریہ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی ،وزراء اور سیکریٹریزکو ہدایت کہ رمضان بازاروں کے دورے کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں، اربوں روپے کے رمضان پیکیج کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچنے چاہئیں۔