کراچی(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے والے بیان کو سیاق سے ہٹ کر نشر کیا گیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی تقریب میں صحافیوں کے سوالات کے جواب کے دوران صوبائی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہونے سے متعلق کوئی سمری محکمہ داخلہ کو تاحال موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ رینجرز کی جانب سے 230ارب روپے سے متعلق بیان پر وزیراعلی سندھ خصوصی کمیشن تشکیل دے چکے ہیں جس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا رینجرز کے اختیارات سے متعلق سے متعلق سوال کے جواب میں صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب کا میرا مقصد یہ تھا کہ رینجرز کے اختیارات میں بارڈر سیکورٹی ، کرائم کنٹرول دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا شامل ہے اس کے علاوہ رینجرز کو دئیے گئے اختیارات اگر کوئی ہیں تو دیگر اختیارات سے متعلق بھی بریفنگ لوں گا