لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان میٹروبس کا اجراءراولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں-عوام نے میٹروبس کو بھرپور پذیرائی بخشی جس کا ثبوت گزشتہ ایک روزمیں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد کا راولپنڈی سے اسلام آباد کے دوران پاکستان میٹروبس کے ذریعے سفر ہے -پاکستان میٹروبس نے نہ صرف جڑواں شہروں کی رونقوں کو دوبالا کیا اور جدید ٹرانسپورٹ کے منفرد سٹرکچر کو متعارف کرایا بلکہ سڑکوں کے نظارے کو بھی دلفریب بنا دیا ہے-پاکستان میٹروبس کے ذریعے جڑواں شہروں کے درمیان سفر کرنے والے افراد کے لئے سفر ایک زحمت سے بڑھ کر نعمت میں بدل گیا ہے-شہریوں کے لئے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں تبدیل ہوگیا ہے -عام آدمی کے لئے ایئرکنڈیشنڈ اور آرام دہ بس میں سفر کرنا ایک ایسا خواب تھا جسے خادم اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے میٹروبس کے ذریعے حقیقت کا روپ دیا – پاکستان میٹروبس پر سفر کرنے والوں کو انٹرنیٹ کے لئے وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہے -معذور افراد اور معمر بزرگ مسافر برقی زینے اور لفٹ استعمال کرسکتے ہیں -میٹروبس کے ڈپو پر جدید ترین پارکنگ پلازہ پر محفوظ پارکنگ کی سہولت بھی میسر ہے -ای ٹکٹنگ کا جدید ترین نظام مسافروں کے لئے سہولت اور آسانی کا سبب ہے -میٹروبس پر سفر کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میٹروبس کا اجراءجڑواں شہروں کے عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اتنے کم کرایہ میں جدید ترین سفری سہولتوں سے مزین گاڑی میں مختصر وقت میں منزل تک پہنچنا پاکستانی شہریوں کے لئے ایک خوشگوار حیرت کا سبب ہے -پاکستان میٹروبس ڈیڑھ لاکھ اور لاہور میٹروبس پر ایک لاکھ 80ہزار مسافروں کا سفر ناقدین کے منہ بند کرنے کے لئے کافی ہے-