بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

مذاکرات کا شہنشاہ پٹنے والا ہے , شیخ رشید

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات کا شہنشاہ پٹنے والا ہے، سابق صدر آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے۔ایک بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دھمکی آمیز خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے، مذاکرات کا شہنشاہ پٹنے والا ہے، سندھ حکومت سے بھی باز پرس کی جائے۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کو نواز شریف کی حمایت نہیں ملے گی، وہ موجودہ صورتحال سے جان چھڑانے کیلئے وکٹ کے دونوں طرف کھیلیں گے، سپورٹ نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اپوزیشن کی طرف جائیں گے شیخ رشید احمد نے کہاکہ آصف زرداری نے ہیرو بننے کی ناکام کوشش کی تاہم زیرو کبھی ہیرو نہیں ہوتاانہوںنے کہا کہ آصف زرداری نے لوٹ مار اور کرپشن کے اعزاز میں 8 سال جیل کاٹی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے مختلف اپیکس کمیٹیوں میں جو بیانات دیئے اس سے ایسا لگتا تھا کہ سندھ حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی جس پر رینجرز حکام کو انتہائی اقدام اٹھانا پڑا میں نہیں سمجھتا کہ کراچی سے خیبر تک پی پی پی کا کوئی عمل دخل رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آصف علی زرداری سے ملاقات نہ کر کے بہتر کیا، ان کو پتہ تھا کہ یہ ڈوبتا آدمی ہے ہاتھ پکڑ کر ان کو بھی ڈبوانا چاہتا ہے میرا خیال ہے کہ رمضان المبارک کے بعد سیاست میں بہت بڑی ہلچل ہونے والی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…