لاہور(نیوزڈیسک) سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ حکومت فوج اور اداروں نے مل کر کیا . ڈی جی رینجرز کی جانب سے آنے والی فہرست کی اپیکس کمیٹی نے منظوری دی تھی .کسی کو اس پر پریشان ہونے اور چیخنے چلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں مرزا اسلم بیگ نے کہاکہ سابق صدر آصف زرداری کے پاس جرنیلوں کے کرپشن کے ثبوت ہیں تو لازمی سامنے لائیں، پہلہیاں نہ بھجوائیں۔ کوئی سویلین، جرنیل یا سیاستدان احتساب سے مبرا نہیں ہونا چاہیے۔ احتساب اور کڑا احتساب قومی ضرورت اور حالات کا تقاضہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں حمید گل کی فوج کو اقتدار سنبھالنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا کیونکہ ڈکٹیر کتنا بھی اچھا ہو اس کا نقصان ملک کو ہوتا ہے۔ ایوب خان کے دور میں دو دریا، یحییٰ خان کے دور میں ملک دولخت جبکہ پرویز مشرف کے دور میں ملک امریکا کے سپرد کر دیا گیا تھا۔