جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا دورہ کرنیوالے روہنگیا مسلمانوں کے وفد کے ہولناک انکشافات

datetime 16  جون‬‮  2015
A woman of a mosque fire victim cries during the burial of her son on the outskirts of Yangon, Myanmar, Tuesday, April 2, 2013. A fire engulfed a mosque housing Muslim schoolchildren in Myanmar's largest city on Tuesday, killing at least 13. Police, anxious over sectarian violence that has shaken the nation, blamed an electrical short circuit for the blaze and said they were investigating mosque authorities for possible negligence. (AP Photo/Gemunu Amarasinghe)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)میانمار کے مسلمان اکثریتی صوبے اراکان میں جون 2013ءکے خونی فسادات سے تاحال گزشتہ تین برسوں میں گیارہ ہزار دوسو سات (11,207)روہنگیامسلمانوں کو شہید کیا گیا، چھ ہزار تین سو سترہ (6,317) سمندر میں مچھلیوں کی خواراک بنے، ایک ہزارپانچ سو چودہ (1,514)وبائی امراض سے جاں بحق ہوئے، ایک لاکھ نوے ہزار (190,000)اپنے ہی وطن میں آئی ڈی پیز بننے پر مجبور ہوئے،روہنگیا کے مظلوم مسلمانوںکی ایک سو ترانوے (193) اجتماعی قبریں تھائی لینڈ اور ملائشیا کے ساحلوں پر دریافت ہوئیں جبکہ آٹھ ہزار سے زائد ابھی بھی کھلے سمندر میں پناہ کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔ان دل دہلادینے والے اعدادو شمار کا انکشاف سعودی عرب میں قائم روہنگیا مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم گلوبل روہنگیا سینٹر (جی آر سی)کے وفد نے پاکستان میں چارہ روزہ دورے کے اختتام پر صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا، وفد کی قیادت مکہ مکرمہ میں مقیم روہنگیا مسلمان راہنماءشیخ عبداللہ معروف نے اپنے ترجمان نعیم اللہ کے ساتھ کی۔روہنگیا مسلمانوں کے وفد نے پاکستان میں قیام کے دوران پارلیمنٹ کا دورہ کیا جہاں انکا خیرمقدم کرنے کیلئے ڈیسک بجائے گئے اورچیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے معمول کی کاروائی رکواکر اظہارِ یکجہتی کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس میںصدرچوہدری شجاعت اورسیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے برمی مسلمانوں کو عملی تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کے زیرمنعقدہ برمی مسلمانوں سے اظہارِیکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی میں خصوصی طورپر شرکت کی۔شیخ عبداللہ معروف کا گفتگو میں کہنا تھاکہ روہنگیا مسلمان اراکان کے قدیمی و اصلی باشندے ہیں، اسلام 14سوسال پہلے عرب تاجروں اور جہاز رانوں نے متعارف کروایا، آج میانمار کی حکومت نے مسلمانوں کے اراکان صوبے سے بدترین نسل کشی کرکے صوبے کو راکھین قوم کے حوالے کرکے راکھین کا نام دے دیا ہے، اراکان میں مسلمانوں کی خودمختار حکومت 1430ءسے 1784ءتک رہی، انگریز راج کے تحت برما کی پہلی مردم شماری 1872ءکے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…