منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کی پاکستان میں خریدی گئی جائیداد نیلام کرنے کا فیصلہ

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل ایکشن پلان کے تحت افغان مہاجرین کی پاکستان میں خریدی گئی جائیداد نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ کی مدت میں توسیع پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ کی مدت میں توسیع پر پابندی عائد کرنے سمیت، مہاجرین کی پاکستان میں جائدادیں بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاق نے صوبائی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ افغان مہاجرین کے اثاثوں اور ان کے عزیز و اقارب کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔مراسلے کے تحت حکومت پنجاب نے گیارہ سو جائیدادوں کی فہرست بنا کر بورڈ آف ریونیو کو ارسال کردی ہے۔ لاہور کے علاقے گلبرگ، اندرون شہر اور امین پارک راوی روڈ کی پر پراٹی اس لسٹ میں شامل ہے تاہم اب ان اثاثوں کی نیلامی کی جائے گا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف کو نیلامی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کے اس فیصلے پر افغان حکومت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور احتجاج کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…