اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 95 لوئر دیر کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا ہے ۔ لوئر دیر کے ضمنی انتخاب میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر الیکشن کا لعدم قرار دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 95لوئر دیر کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔ خواتین کو حلقہ میں ووٹ ڈالنے سے روکنے پر الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس لیا تھا اور کیس کی سماعت چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی ہے حلقہ پی کے 95لوئر دیر کی نشست پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی اور بعد میں ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک کامیاب ہوئے تھے پی کے 95 لوئر دیر میں خواتین ووٹرز کی تعداد 53ہزار ہے اور ضمنی انتخاب میں ایک خاتون نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا ۔