اسلام آباد (آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم کچھ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 06، کالام، گوپس منفی 01 اور استور میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشیں ہونے کی صورت میں متعدد موسمیاتیاتی تبدیلیاں پیدا ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز لاہور کا مطلع ابر آلود رہا۔ تمام دن سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں شہر کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔ گزشتہ روز صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور دن بھر زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رات کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔