اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آج اتوار کے روز بالائی خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔ اس دوران مری، نتھیا گلی اور گلیات میں بھی برفباری کا امکان جبکہ ملک کے دیگر وسطی /زیریں علاقوں میں
موسم سرد اور خشک رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے وسطی وجنوبی اضلاع اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سردرہا۔ تاہم اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اوربالائی و وسطی پنجاب میں بارش ہوئی۔ آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 14،گوپس منفی08 ،اسکردو، قلات منفی07 ،سری نگر، پلوامہ، پاراچنار منفی06، اننت ناگ ،استور، کوئٹہ منفی 05 ، کالام اور گلگت میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔