منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عوام بارش اور شدید سردی کیلئے تیار ہو جائیں، بارش برسانے والا شمال مغرب ہوائوں کا نیاسسٹم پاکستان میں داخل ‎

datetime 18  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں بارش ہونے اور اس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ایک چھوٹا سا سسٹم لاہور سمیت پنجاب میں داخل ہونے جا رہا ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بارش سمیت شہر میں بادل چھائے رہنے اور سردی کی شدت میں

اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر میں سورج نکلنے سے درجہ حرارت میں اضافہ اور ٹھنڈی ہوئیں چلنے سے موسم خوشگوار رہا جبکہ آج بروز ہفتہ بھی موسم اسی طرع خوشگوار رہنے کا امکان ہے اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 3اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب شہر قائد میں موسم سرما کی یخ بستہ ہواوں کے ڈیرے ڈال لیئے۔ محکمہ موسمیات نے شہرمیں مزید سردی کی پیش گوئی کی ہے جبکہ رات گئے شہر میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دن کے اوقات میں سردی کی شدت میں کمی سے درجہ حرارت میں 21 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ دن بھر موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات جانب سے آئندہ دنوں شہر میں مزید سردی بڑھنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں 161 مضر صحت ذرات موجود ہیں۔ گرد آلود ہواوں کے باعث ماہرین صحت کی جانب سے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…