بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیا ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے؟ اسرائیلی اور امریکی دعوؤں پر آئی اے ای اے کا اہم بیان

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کے مبینہ ایٹمی ہتھیار پروگرام سے متعلق امریکا اور اسرائیل کے الزامات پر اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ادارے کے معائنہ کاروں کو ایران میں ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے کسی منظم یا باقاعدہ پروگرام کے شواہد نہیں ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاحال ایسے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے جو یہ ظاہر کریں کہ تہران ایٹم بم بنانے کے لیے عملی ڈھانچہ قائم کر چکا ہے۔تاہم رافیل گروسی نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کی شرح 60 فیصد تک پہنچا دی ہے، جو عام شہری مقاصد کے لیے درکار سطح سے کہیں زیادہ ہے۔ ان کے مطابق اس درجے تک افزودگی عموماً وہ ممالک کرتے ہیں جو جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

آئی اے ای اے کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران کے پاس فی الحال ایٹمی بم موجود ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، البتہ اس نے اتنی مقدار میں افزودہ مواد ذخیرہ کر لیا ہے جو نظریاتی طور پر دس سے زائد جوہری وارہیڈز تیار کرنے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔ یہی پہلو عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…