اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

امریکا میں تاریخ رقم، پہلی بار 2 پاکستانی مسلمان میئر اور ڈپٹی میئر منتخب

datetime 7  جنوری‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں دونوں عہدوں پر پاکستانی نوجوان منتخب ہوگئے۔ 5 جنوری کو ہونے والے انتخاب میں کراچی کی سنبل صدیقی سال 27ـ2026 کے لیے تیسری بار کیمبرج سٹی کی میئر اور بورے والا کے برہان عظیم کیمبرج سٹی کے کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے،کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی وکیل ہیں جو امریکا میں سیاسی میدان میں بھی متحرک ہیں۔

سنبل صدیقی پہلی بار سال 2017 میں کیمبرج کونسل کے لیے منتخب ہوئی تھیں، وہ سال 2020 سے 2024 تک دو بار کیمبرج کی میئر رہ چکی ہیں۔ریاست میساچوسٹس کی تاریخ میں سنبل صدیقی کمیبرج کی پہلی مسلمان میئر اور ایشیائی خاتون ہیں جو مسلسل تیسری بار میئر منتخب ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کے شہر بورے والا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر منیر چوہدری کے بیٹے برہان عظیم ایم آئی ٹی یونیورسٹی بوسٹن سے انجینئر ہیں، برہان عظیم اس سے قبل کیمبرج سٹی کی تاریخ کے کم عمر ترین کونسلر کے طور پر بھی منتخب ہو چکے اور دوسری بار کونسلر منتخب ہوکر کم عمر ترین ڈپٹی میئر بھی بن گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…