اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔عدالت کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی کی سہولت 2018 کے صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت حاصل ہے، تاہم یہ سہولت صرف ریٹائرڈ ججز تک محدود ہے۔
بیواؤں کو اس آرڈر کے تحت کوئی حق نہیں دیا گیا۔ اسی بنا پر ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کو ریٹائرڈ ججز کے لیے سیکیورٹی سے متعلق خط ارسال کیا تھا۔