منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا

datetime 2  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان ،مظفرگڑھ (این این آئی)دن رات اور ہر موسم میں دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنانے والے زیڈـ10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی کا حصہ بن گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے پاک فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل نے اعلیٰ سطح کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دورے کے دوران قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، انہوں نے جوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

بعدازاں پاکستان آرمی ایوی ایشن میں جدید ترین Zـ10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت سے متعلق تقریب ہوئی جس کی صدارت فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کی۔اٹیک ہیلی کاپٹر Zـ10ME کی شمولیت کے بعد مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں فائر پاور کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔دورے کے آغاز پر ملتان گیریژن آمد پر کور کمانڈر ملتان نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پُرجوش استقبال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…