جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی نے 10 محرم کے بعد تحریک کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے: علیمہ خان

datetime 4  جولائی  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)نی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی، بانی نے تحریک کے آغاز کیلئے اہم ہدایات دیں، جس کاآغاز10 محرم کے بعد کریں گے۔اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قید میں ہیں، 22 گھنٹے ایک ہی سیل میں رہتے ہیں، ان کیلئے تمام قیدی والی سہولیات ختم کر دی گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی قید ایک عام قیدی سے بھی سخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کتابیں بند کر دی گئیں، بچوں سے ملاقات نہیں کرا رہے، عمران خان وہ قید کاٹ رہے ہیں جو پاکستان میں آج تک کسی نے نہیں کاٹی۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں 26 ایم پی ایز کو ڈی سیٹ کر کے وہ سیٹیں نوازشریف کو دی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے تحریک کے آغاز کیلئے اہم ہدایات دی ہیں، پلان کے مطابق 10 محرم کے بعد تحریک کا آغاز کریں گے۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے کہا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت ہی کیا ہے، آپ ویسے ہی قوم کو آگاہ کر دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…