جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا: فیلڈ مارشل

datetime 30  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈ(این این آئی)فیلڈمارشل عاصم منیرنے کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کودبایا نہیں جا سکتا، بھارتی آبی دہشتگردی غیر قانونی، ناقابل قبول ہے،دشمن کے عزائم کوشکست دی جائے گی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ،جہاں انہوںنے آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندانوں سے مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہاکہ قومی قیادت کے زیر پاکستان کے عوام مادر وطن کے دفاع کیلئے فولاد کی دیوار بن گئے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہاکہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام عناصر قومی طاقت کے درمیان مکمل ہم آہنگی کی گواہی دیتی ہے۔انہوں نے عالمی اور علاقائی ماحول پر فیلڈ مارشل نے ابھرتے ہوئے تنازعات کی نوعیت پر روشنی ڈالی اور خاص طور پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف غیر ضروری فوجی جارحیت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زور دیا۔فیلڈ مارشل نے کسی بھی جارحیت کو شکست دینے اور مکمل تنازع کے دائرہ کار میں خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا اعادہ کیاکہ پاکستان کو کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے دشمن عزائم کو مکمل طور پر شکست دی جائے گی۔ فیلڈمارشل نے مسئلہ کشمیر کے دیرینہ اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی آبی دہشت گردی کے غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہاکہ دہشت گردی کی ہر قسم اور ہر شکل کے خلاف قومی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچے گی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سٹوڈنٹ آفیسرز کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور عزم، جذبے اور لگن سے ادا کرنے کی تلقین کی اور انہوں نے تخلیقی سوچ اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کی طرف سے مستقبل کے عسکری رہنماؤں کی اعلیٰ معیار کی تربیت کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہاکہ تربیت نہ صرف موجودہ حالات کی عکاسی کرے بلکہ ہمیں مستقبل کے میدان جنگ کے لیے بھی تیار کرے جہاں چستی، جدت اور غیر متزلزل عزم درکار ہوگا۔قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر کوئٹہ اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ نے کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…