پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ،صدرمملکت ، وزیر اعظم سمیت سیاسی وعسکری قیادت کی شرکت

datetime 24  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی جانب سے ‘معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص’ کے دوران سیاسی قیادت کی دانشمندانہ رہنمائی، مسلح افواج کی ثابت قدمی اور پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی ہے۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق عشایئے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ ،پاک بحریہ کے سربراہان و دیگر عسکری حکام ،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراء ، تمام صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دور اندیشی ،پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارت کاروں کے پیشہ ورانہ عزم و کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر پاکستانی میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی اور پاکستانی نوجوانوں کے جذبے کو بھی سراہا۔ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی سٹرٹیجک بصیرت پر اظہارِ تشکر کیا۔فیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو بھی سراہا اور بھارتی پروپیگنڈہ مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے ناقابلِ تسخیر کردار کو ‘آہنی دیوار’ قرار دیا۔بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کی بھرپور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے اس فیصلہ کن دور میں قوم کی رہنمائی کرنے والی مدبرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور افواجِ پاکستان کی جرات و قربانی اور پاکستانی عوام کے پختہ جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…