جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی تو آئی ایم ایف شرائط نہیں مانیں گے، علی امین گنڈاپور

datetime 22  مئی‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ کے معاملے پر مجھ سمیت فنانس کے ضروری لوگوں کی عمران خان سے ملاقات انتہائی ضروری ہے اگر یہ ملاقات نہ کروائی گئی اور ہمارے ساتھ یہی رویہ رہا تو ہم آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں ساتھ نہیں دیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاکہ پوری قوم کو بانی کا پیغام پہنچانا چاہتا ہوں، بانی کی جنگ قوم کی حقیقی جمہوریت اور آزادی کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں وہ اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے لیے بات کررہے ہیں، مجھے ڈیوٹی ملی تھی کہ حکومت کو سنبھالوں لیکن اب احتجاج کے لیے بھی متحرک ہوجائیں گے، ہماری احتجاجی تحریک بھرپور ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، ہمارے لیڈر اور کارکن جیلوں میں ہیں، عدلیہ ہمیں تحفظ دے ہم ان کے ساتھ ہیں جب کہ مینڈیٹ چوری زیادتی ہے، مینڈیٹ واپس کیا جائے اور جن کے پاس فارم 45 نہیں ہیں، ان کو سیٹوں سے ہٹائیں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان میرا لیڈر ہے، دو مہینوں بعد ملاقات کی اجازت ملی، لیڈر مجھے ویژن دے گا تو میں آگے بڑھوں گا۔انہوں نے کہاکہ سسٹم بانی اور تحریک انصاف کو ختم نہیں کرسکا اب ان کو سمجھ آنی چاہئے کہ ڈنڈے کے زور پر ریاست نہیں چلاسکتے، حقیقت کو تسلیم کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جو بات کرتے ہیں اس کے بعد ہماری رائے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، بانی نے آرمی چیف کے حوالے سے بیان دیا وہ میرا بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک جاری ہے، یہ قبضہ چھڑوانے کی تحریک ہے، ہماری اواز مثبت آواز ہے، ہمارا ورکر ہمارے لیے بہت قیمتی ہے جب کہ اس حوالے سے پارٹی کے ساتھ مشاورت کروں گا، صرف مائیک اٹھا کر باتیں کرنا بہت آسان ہے، ریاست نے گولیاں ماری اور ہمارے سینے حاضر تھے، آگے کے لیے بھی ہم تیار ہیں اگلی مرتبہ ہم یہ سوچ کر آئیں گے ہم بھی پھر ظلم ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں ڈرون حملوں کی مذمت کرچکا ہوں، دہشت گردوں کے ساتھ شہریوں کا نقصان نااہلی ہے، میں قتل کا الزام نہیں لگاتا لیکن پہلے بھی ڈرونز کے ساتھ حملے ہوئے ہیں۔بجٹ سے متعلق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارا بجٹ بہت شاندار ہوگا، جب ہماری حکومت آئی 18دنوں کے پیسے نہیں تھے، ہمارا صوبہ واحد صوبہ ہے جس نے عالمی مالیاتی فنڈ سارے ٹارگٹ پورے کئے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی بجٹ کے معاملے پر فنانس کے 5بندوں کی بانی سے ملاقات انتہائی ضروری ہے اگر یہ ملاقات نہیں کروائی جاتی اور ہمارے ساتھ یہی رویہ رہا تو ہم آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں نہیں بیٹھیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب ہمارے صوبے کی معیشت سرپلس ہے، لوگوں کو ریلیف دیا ہے، 36ارب کا صحت کارڈ دیا ہے، لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو ٹرانسپلانٹ ہے، ڈھائی لاکھ لوگوں کو سولر سسٹم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب 40ارب روپے کا کرپشن سکینڈل آیا ہے، یہ ایسے دکھایا جارہا ہے جیسے میں نے کیا ہو، یہ سوال محمود خان اور اس وقت کے فنانس منسٹر سے کریں، ہم نے 20ارب ریکور کرلیا ہے، دعا کرتا ہوں 400ارب کی کرپشن ہوئی ہو سب ریکور کریں گے اور صوبے کے خزانے میں آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…