پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کی مؤثر کارروائی، بھارتی چوکیاں تباہ

datetime 30  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیاں تباہ کر دیں۔بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی چھٹے روز بھی جاری رہی، جو پَرگوال سیکٹر سے شروع ہو کر راجوری ضلع کے سندر بنی اور نوشہرہ سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں تک پھیل گئی۔ یہ سلسلہ پہلگام واقعے کے بعد مزید شدت اختیار کر گیا ہے جس سے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک بڑے اقدام کے تحت، پاک فوج نے 12 گھنٹوں کے اندر بھارتی فوج کے 2جاسوس کوآڈ کاپٹرز مار گرائے۔ دوسرا ڈرون “فینٹم 4” کے نام سے شناخت ہوا، جو پاکستان کے زیرانتظام پونچھ کے ستوال سیکٹر میں سرولینس مشن پر مامور تھا۔ عسکری حکام کے مطابق، ڈرون کو مشن مکمل کرنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔اسی طرح ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون بھمبر کے مناور علاقے میں مار گرایا گیا۔

دونوں ڈرونز پاکستانی حدود میں جاسوسی اور معلومات اکٹھی کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے، جبکہ سرحد پر حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ حکام نے شہریوں کو ہوشیار رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…