بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی

datetime 29  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ارشد خان المعروف “چائے والا” کی شہریت کے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی ہے، جس کے باعث ان کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔ عدالت میں دوران سماعت آئی ایس آئی اور آئی بی نے اپنی رپورٹس پیش کیں جن میں ارشد خان کو افغان شہری قرار دیا گیا ہے۔

جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی، جبکہ نادرا کے نمائندے نے عدالت سے مزید وقت مانگا تاکہ وہ ارشد خان کے بارے میں اضافی رپورٹ جمع کرا سکیں۔ عدالت نے یہ مہلت منظور کر لی۔ ارشد خان کے وکیل نے بھی اضافی تیاری کے لیے التوا کی درخواست کی جو منظور کی گئی۔ حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد تنولی عدالت میں پیش ہوئے۔

پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ارشد خان کا اصل نام زر خان ہے اور ان کے والد کا نام باز محمد خان بتایا گیا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے دعویٰ کیا کہ ارشد افغان شہریت کے حامل ہیں۔

تاہم درخواست گزار کا مؤقف مختلف ہے۔ ان کے مطابق ارشد خان 1999 میں اسلام آباد کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں پیدا ہوئے اور وہیں کے سرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ ان کے والد نے 1984 میں پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا تھا اور 1989 میں روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب گئے تھے۔

درخواست میں یہ مؤقف بھی اپنایا گیا ہے کہ ارشد خان تقریباً 17 برس کی عمر سے اتوار بازار اسلام آباد میں چائے کا اسٹال چلا رہے ہیں۔ ان کا شناختی کارڈ 2017 میں اور پاسپورٹ 2016 میں جاری کیا گیا، جو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نادرا اور پاسپورٹ دفتر نے جاری کیے۔

پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارشد کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس فیصلے نے ان کے کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ارشد خان کی سوشل میڈیا پر شہرت نے نہ صرف ملک کو عالمی سطح پر روشناس کرایا بلکہ زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان کو فائدہ بھی پہنچایا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ارشد خان نے کبھی افغانستان کا سفر نہیں کیا اور نہ ہی ان کے پاس کسی افغان دستاویز کی موجودگی ثابت ہے۔ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے، اور اب ان سے 1978 سے پہلے کی پراپرٹی کے کاغذات مانگے جا رہے ہیں، جو ایک عام شہری کے لیے فراہم کرنا تقریباً ناممکن ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…