جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان نے فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے نکال دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو صرف فلاں فلاں کو نکال دیا کیلئے رکھا گیا ہے۔اس سے پہلے تصدیق کی گئی تھی کہ فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔

فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا، فیصل چوہدری سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو اگلی ملاقات میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔ سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو وکلا ٹیم سے نکالنے کی منظوری دی۔فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا، ان سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…