پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

مصطفی عامر قتل کیس ، سنسنی خیز انکشافات اور بڑے نام سامنے آنے پر کھلبلی مچ گئی

datetime 27  فروری‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی) مصطفی عامر قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات اور بڑے نام سامنے آنے پر کھلبلی مچ گئی، اعلیٰ حکام کی جانب سے سندھ حکومت سے ممکنہ طور پر بڑے ناموں پر ہاتھ ڈالنے کی اجازت مانگی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کے بعد سنسنی خیز انکشافات اور بڑے نام سامنے آنے پر کھلبلی مچ گئی، کیس کی تفتیش کہاں تک پہنچی اور ملزمان نے کیا کیا بتایا؟اس حوالے سے صوبے اور شہرقائد کے تمام متعلقہ افسران کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے بڑے راز اور نام اگلے تھے، ایس ایس پی شعیب میمن ساحر کی تفتیش کا مکمل احوال بتائیں گے، ممکنہ طور پر بڑے ناموں پر ہاتھ ڈالنے کی اجازت بھی مانگی جائے گی ، سندھ حکومت نے اگر اجازت دی تو بڑے ناموں کی گرفتاری ہوسکے گی۔واضح رہے گرفتار ملزم ساحر حسن نے تفتیش میں بڑے بزنس مین سیاستدانوں اور دیگر کے نام بتائے تھے اور کہا تھا منشیات کی آن لائن رقم والد ساجد کے منیجر کے اکانٹ میں منگواتا تھا۔

گرفتار ساحر کا کہنا تھا کہ 5 سال سے ماڈلنگ اور13 سال سے ویڈ کا نشہ کر رہا ہوں جبکہ 2سال سے ویڈ فروخت کر رہا تھا اور منشیات کا مکمل بزنس اسنیپ چیٹ پر تھا، بازل اور یحیی سے منشیات لے کر فروخت کرتا ہوں۔معروف اداکار کے بیٹے نے انکشاف کیا تھا کہ کوریئر کمپنیوں کے ذریعے کروڑوں کی منشیات منگوائی اور ہر ہفتے4سے 5لاکھ روپے ادا کرتا ہوں ، مہینے میں دو مرتبہ ایک کلو سے زائد ویڈ منگواتا ہوں۔ملزم نے مزید بتایا کہ ایک گرام ویڈ 10 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا اور ڈیجیٹل اسکیل پر ویڈ کا وزن کرتا ہوں جبکہ ساحر نے دوران تفتیش 12 سے زائدکلائنٹس کے نام بھی پولیس کو بتائے تھے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…