منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

ڈیڑھ پیسہ فی مرلہ کرایہ پر حکومت پنجاب نے متحدہ عرب امارات کو لاکھوں مرلے زمین دیدی

datetime 14  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے لاکھوں مرلے اراضی متحدہ عرب امارات کو کرائے پر دیدی تاہم یہ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی کہ یہ کرایہ محض ڈیڑھ پیسہ فی مرلہ رکھا گیا۔ تفصصیل کے مطابق لیز پر دی گئی اراضی کے عوض سالانہ تقریب سالانہ 54 ہزار 536 روپے حاصل کیے جائیں گے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے دو لاکھ اکانوے ہزار 392 مرلے اراضی 54 ہزار 636 روپے سالانہ لیز پر دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

صوباءی حکومت کی طرف سے اتنے کم کرائے پر زمین دینے کے سوال کے جواب میں ذراءع نے بتایا کہ اس سلسلے میں انٹرنیشنل ریلیشنز اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو جواز بنایا گیا ہے جس کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے شیخ زید بن سلطان النہیان کو یہ لیز دی گئی ہے ، جس کے تحت رحیم یارخان اور بہاولپور میں واقع یہ جو متحدہ عرب امارات کو صرف ڈیڑھ پیسے فی مرلہ ماہانہ پر تقریباً تین لاکھ مرلے اراضی دی گئی ۔ اسی سلسلے میں سینئر صحافی ناصرہ عتیق نے روزنامہ پاکستان میں چھپنے والے اپنے کالم میں لکھا کہ ” پنجاب حکومت نے اب متحدہ عرب امارات کو بھی نواز دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کو دی گئی اراضی کی لیز کی شرح صرف ڈیڑھ پیسہ ماہانہ فی مرلہ مقررکی گئی ہے۔ اس اراضی کا کل حجم تین لاکھ مرلہ ہے۔

رحیم یار خان اور بہاولپور کے علاقے میں لیز پر 14569کنال اراضی متحدہ عرب امارات کو30سال کے لئے سالانہ 54536 روپے کرائے کے عوض دی گئی ہے”۔غیر جانبدار تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ملکی وسائل کی طرف کسی کی توجہ نہیں رہی۔مشہور امریکی مصنف کا کہنا ہے کہ سیاست وہ واحد شعبہ ہے جہاں آپ جھوٹ بول سکتے ہیں دھوکہ دے سکتے ہیں اور چوری کر سکتے ہیں، مگر پھر بھی آپ قابل ِ احترام ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ بات پاکستان کے حالات دیکھ کر کہی۔مزید یہ کہ حالات کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہوئے دو سال سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے اور ساری لوٹ مار اب بے نقاب ہو چکی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ مقتدر حلقے اب عمران خان کے معاملے کا کوئی منطقی حل نکالنا چاہتے ہیں اور شاید وہ کوئی فیصلہ بھی کر چکے ہیں،لیکن درمیان میں مذاکرات کا کھیل شروع کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…