پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم کا ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

datetime 17  دسمبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کے دعوے سے متعلق کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گواہوں کوتحریری گواہی کی اجازت دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔

واضح رہے کہ پیر کے روز ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ میں گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینے کی اجازت دی ہے، ٹرائل کورٹ کا یہ فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہو کر گواہی دیں۔عمران خان کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے تاہم عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…