ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سابق آرمی چیف سے پشتون شخص کی بدتمیزی، ویڈیو بھی بناتا رہا

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں فیملی کیساتھ بیرون ملک ہیں،جہاں ان کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے، بدتمیزی کرنے والا پشتون شخص بادی النظر میں افغان شہری تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق آرمی چیف اپنی اہلیہ کیساتھ بیرون ملک ایک عمارت کے باہر بیٹھے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ فرانس میں فیملی کیساتھ ہیں، اسی دوران ایک شخص ویڈیو بناتا ہوا ان کے قریب آ جاتا ہے، جنرل (ر)قمرجاوید باجوہ کہتے ہیں کہ میں آرمی چیف نہیں ،سابق آرمی چیف اس شخص کو ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ ویڈیو نہ بنائیں، میں ابھی پولیس کو بلاتا ہوں۔

پشتون شخص کہتا ہے کہ پولیس کو بلاﺅ اور پھرگالم گلوچ شروع کردیتاہے،اس پر سابق آرمی چیف اس شخص کو نظرانداز کر دیتے ہیں اور اپنی اہلیہ کیساتھ بات چیت میں مصروف رہتے ہیں تاہم وہ شخص پشتو زبان میں کہتا ہے کہ یہ دیکھو پاکستانی فوج کا سربراہ ، یہ جو اس کے ساتھ بیٹھی ہیں یہ ان کی اہلیہ ہیں ،یہ کلیسا کے سامنے بیٹھے ہیں، پشتون شخص کا کہناتھاکہ ابھی میرے پیچھے پولیس ہے ، اگر پولیس نہ ہوتی تو میں  نےاسے تشدد کا نشانہ بنانا تھا لیکن پیچھے پولیس ہے۔اس شخص کا مزید کہناتھاکہ اب دیکھو بولتا بھی نہیں ، اس کو بیوی نے کہاکہ بولوہی نہیں، چپ بیٹھا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…