ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے بتایا تھا کہ بشریٰ سے نکاح کرنے پر پیشگوئی تھی کہ وزیراعظم بن جاؤں گا، مفتی سعید کاانکشاف

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق مفتی محمد سعید خان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے بتایا تھا کہ بشریٰ سے نکاح کرنے پر پیشگوئی تھی کہ

وزیراعظم بن جاؤں گا۔ عمران خان نے خود بتایا کہ پہلا نکاح غیرشرعی تھا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح اور شادی کی۔مفتی سعید کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2018ء کو عمران خان نے مجھ سے فون پر رابطہ کیا اور عمران خان نے کہا میرا نکاح بشریٰ بی بی سے پڑھوا دو، عمران خان مجھے اپنے ساتھ ڈیفنس لاہور کی ایک کوٹھی میں لے گئے۔ وہاں موجود ایک خاتون نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ خاتون سے پوچھاکہ کیا بشریٰ بی بی کا نکاح شرعی طور پر ہوسکتاہے؟ خاتون نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں۔ یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر دونوں کا نکاح پڑھا دیا اور نکاح کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی اسلام آباد میں ساتھ رہنے لگے۔مفتی محمد سعید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ سے فروری 2018ء میں دوبارہ رابطہ کیا اور عمران خان نے بشریٰ بی بی سے دوبارہ نکاح پڑھانے کی درخواست کی، عمران خان نے بتایا پہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہیں تھی۔ عمران خان نے بتایا بشریٰ بی بی کو نومبر 2017ء میں طلاق ہوئی تھی، عمران خان نے خود بتایاکہ پہلا نکاح غیرشرعی تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…