جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

عوام کو مبارک پنجاب سے بڑے ڈاکو ، فرح گوگی راج کا خاتمہ  خیبرپختونخوا میں سفید بزدار جلد چلا جائیگا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم سے منسوب کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ، فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا، خیبرپختونخوا میں سفید بزدار ہے میراخیال ہے ایک دو روز میں چلا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہوگی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مگر چھوڑیں الیکشن میں آئیں۔وزیرداخلہ نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے10سے 12لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا وہ اسمبلی نہیں توڑناچاہتے، گورنر نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اعتماد کے ووٹ لینا کا کہا۔انہوںنے کہاکہ ہم بھرپور انداز سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن مہم شروع ہوگی تو سب کو پتا چل جائیگاکہ ن لیگ کا ووٹرسپورٹرمتحرک ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…