منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی سماعت13دسمبر تک ملتوی کر دی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے معاملے پر کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، درخواست گزار کے جونیئر وکیل پیش ہوئے۔معاون وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ درخواست گزار لاہور میں ہیں، اس وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزار کو بتادیں آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو آپ کی درخواست مسترد کر دیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی گوہر بلوچ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کے لیے الیکشن کمیشن درخواست دائر کی ہے۔(ن )لیگی ایم این اے توشہ خانہ ریفرنس کے درخواست گزار بھی ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹس جاری کرنے سے متعلق درخواست جمع کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…